تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کی جانب سے کراچی واقعے پر سندھ بھر میں تین روزہ سوگ اور پر امن احتجاج کا اعلان

جعفریہ پریس کے نمائندے کے مطابق شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی و جنرل سیکریٹری علامہ سید اسد زیدی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے علاقے ناظم آباد میں مجلس عزا پر فائرنگ اور اس کے نتیجے میں شہادتوں کے خلاف سندھ بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ بھر میں مسلسل شیعہ مسلمانوں کے قتل عام نیشنل ایکشن پلان کے باوجود تکفیری وعناصر کو کھلی چھوٹ دینے کے خلاف سندھ بھر میں پر امن احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے