تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل صوبہ پنجاب کے صدر علامہ مظہر عباس علوی کی وزیر اوقاف میاں عطا محمد مانیکا سے ملاقات۔مختلف مسائل پر گفتگو

جعفریہ پریس – شیعہ علماء کونسل صوبہ پنجاب کے صدر علامہ مظہر عباس علوی نے وزیر اوقاف میاں عطا محمد مانیکا سے ملاقات کر کے پنجاب میں ہونے والے مختلف مسائل پر گفتگو کی جس کو حل کرنے کی وزیر اوقاف نے یقین دہانی کروائی موجودہ دہشت گردی کے حوالے سے علوی صاحب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملت جعفریہ کو مسلسل دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے حکومت نے دہشت گردی کو کنٹرول کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات نہیں کیے 68 دہشت گردوں کی فائلیں ایوان کی میزوں پر پڑی ہیں کسی میں ہمت نہیں اسے سزائے موت دے سکے حکمران امریکہ کی خوشنودی کے لیے مصروف عمل ہیں جب نہتے عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا اگر حکومت قرآن پر عمل کرتے ہوئے سزا دے تو ملک سے یقیناًدہشت گردی ختم ہو سکتی ہے اور حکومت دہشت گروں کے سرپرستوں کو کیفرکردار تک پہنچائے۔