جعفریہ پریس – شیعہ علماء کونسل پاکستان ، جے ایس او اور جعفریہ یوتھ نواب شاہ کی جانب سے رہبر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی کی 26 ویں برسی کے سلسلے میں “رہبر انقلاب کانفرنس”امام بارگاہ یاد گار کربلا میں منعقد کی گئی۔ جس سے مولانا محمد صالح شر،مولانا نیاز حسین شاہ،مولانا کفایت حسین کریمی،مولانا عابد زرداری،محمد حسین چانڈیو،مولانا محمد عالم مری،سید سبحان علی شاہ، مولوی ایاز پتافی اور دیگر علماء نے خطاب کیا جبکہ خصوصی خطاب شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدرعلامہ سید ارشاد حسین شاہ نقوی نے کیا- اس موقع خطاب خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ امام خمینی نہ فقط ایک مذہبی رہنما تھے بلکہ بہت بڑے فقیہ ، فیلسوف، سیاستدان اور مسلمانوں کے مدافع تھے یہ ہی وجہ ہے کہ آج ہر مظلوم اور محروم کی زبان پرہے کہ کاش ہمارے بھی کوئی خمینی پاس ہوتا – مقررین نے کہا کہ امام خمینی نے ہمیشہ امت مسلمہ میں اتحاد کرنے پر زور دیا اورامام خمینی ہی اتحاد بین المسلمین کے بانی ہیں- انہوں نے مزید کہا کہ امام خمینی کا اسلامی انقلاب صرف ایران کے لیے نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے ہے۔ مقررین نے کہا کہ امام خمینی نے اسلام کے بڑے دشمن اسرائیل اور آمریکا کو بے نقاب کیا اور امت مسلمہ پر واضع کیا آپس میں لڑائی مت کرو۔انہوں نے مزید کہا کہ آج برما،فلسطین اور کشمیر میں مسلمانوں پرجو ظلم کئے جا رہے ہیں ان پر اسلامی ملک کے سر براہوں کی خاموشی قابل مذمت ہے جس کی وجہ سے عالمے ادارے ان مظالم پر آواز نہیں اٹھا رہے، جبکہ امام خمینی نے کہا تھا کہ شیعہ سنی بھائی بھائی ہیں۔انہوں نے اپیل کی سب متحد ہوکر برما اور دوسرے مسلم ممالک کے مسلمانوں پر ہونے والے ظلموں کا مقابلہ کریں۔