تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل پاکستان بھر میں 12 تا 17ربیع الاول ہفتہ وحدت کے عنوان سے منائے گی

خبر:جعفریہ پریس ماہ ولادت رسول خدا ﷺ میں پاکستان بھر میں مساجد و امام بارگاہوں میں محفل میلاد و مناقب و سمینارز منعقد کئے جارہے ہیں شیعہ علماء کونسل پاکستان ملک بھر میں ہفتہ وحدت کے عنوان سے منارہی ہے اس سلسلے میں ملک بھر کے تمام بڑے شہروں ضلعوں تحصیلوں میں سیمینارز و محافل و میلاد کا سلسلہ جاری ہے جس میں شیعہ سنی علماء کرام اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہے شیعہ علماء کونسل پاکستان جس کا پاکستان میں شیعہ سنی وحدت کے حوالے سے کردار بھت اہم رہا ہے

شیعہ علما کونسل پاکستان ہفتہ وحدت کے حوالے سیمینار اور کانفرنسوں کا اہتمام کرے گی۔جن میں اہل سنت علما و مشائخ بھی خطاب کریں گے جبکہ عید میلادالنبی کے جلوسوں کا استقبال بھی کیا جائے گا۔