شکار پور۔ 01 جنوری 2017.
شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع شکار پور کی جانب سے برسی شہدائے سانحہ شکارپور کا انعقاد کیا گیا جس سے مرکزی نائب صدر شیعہ علماءکونسل پاکستان حجتہ اسلام والمسلمین علامہ سید تقی شاہ نقوی صاحب نے خصوصی خطاب کیا۔ اجتماع میں علماء کرام سمیت ہزاروں کی تعداد میں افراد نے شرکت کی اس موقع پر صوبہ سندھ شیعہ علماء کونسل کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی نے بھی شرکت اور خطاب کیا جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی عہدیدارن بھی موجود تھے