• علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
  • محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
  • علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
  • علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
  • علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
  • سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
  • علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
  • پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد

تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل پاکستان نے سانحہ راولپنڈی کے اسیران کی رہائی کیلئے وکلاء پینل تشکیل دیدیا

جعفریہ پریس۔ سانحہ راولپنڈی کے الزام میں گرفتار درجنوں بیگناہ شیعہ اسیروں کے کیسز کی پیروی کیلئے سینئر وکلاء کا ایک خصوصی پینل تشکیل دیدیا گیا ہے، جو اسیران کے کیسز کی مکمل پیروی کریگا۔ ان خیالات کا اظہار ایس یو سی راولپنڈی کے ضلعی صدر مولانا قاسم جعفری نے کیا – انہوں نے کہا کہ سینئر وکلاء کا پینل بیگناہ شیعہ اسیران کے کیسز کی پیروی کریگا جبکہ شیعہ علماء کونسل کی جانب سے ابتک 60 عزاداروں کے بیانات بھی جوڈیشل کمیشن کے رو برو ریکارڈ کروائے جا چکے ہیں۔ انکا مزید کہنا تها کہ ایس یو سی کی کوششوں سے ابتک 70 سے زائد اسیران رہا ہو چکے ہیں جبکہ دیگر افراد کی رہائی چونکہ عدالت سے ہو سکے گی اس لئے وکلاء کا پینل تشکیل دیدیا گیا ہے۔