تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما علامہ عارف حسین واحدی کا دورہ پشاور

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما علامہ عارف حسین واحدی کا دورہ پشاور

پشاور (جعفریہ پریس پاکستان ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ عارف حسین واحدی اور شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی رہنما علامہ حمید حسین امامی کی شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی رہنما و سیکرٹری محرم کمیٹی آخونزادہ مظفر علی کی رہائشگاہ پر اہم ملاقات۔ تنظیمی امور و ملکی صورتحال پر طویل گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر شیعہ علماء کونسل ضلع پشاور کے رہنماء ذاکر اہلبیت ع آخونزادہ مظہر علی ممتاز بھی موجود تھے۔ ملاقات کے بعد مرکزی و صوبائی مسولین نے جناب پروفیسر ابراہیم کی رہائشگاہ پر ان سے ان کی والدہ کے رحلت پر فاتحہ خوانی کے ساتھ مرحومہ کے بلند درجات کے لئے دعا بھی فرمائی۔