جعفریہ پریس – راولپنڈی میں شرپسندوں کے ہاتھوں مساجد ،امام بارگاھوں ،قرآن کریم ،علم مبارک کو بے دردی سے شہید کر دیا گیا امام بارگاہ کرنل مقبول، سید حفاظت علی شاہ ، قدیمی ، چٹیاں ھٹیاں اور دو مساجد کو جلایا گیا بعض کو جزوی نقصان پہنچا ، بعض مکمل جل گئے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف واحدی نے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ھمراہ مختلف آسیب دیدہ امام بارگاہوں کا دورہ کرتے ہوئے قریب سے ہونیوالے نقصانات کا جایزہ لیا جبکہ ان امام بارگاہوں اور مساجد کے متولی حضرات بھی ساتھ تھے ، وفد میں دیگر حضرات مولانا قاسم جعفری ضلعی صدر راولپنڈی،احمد علی طوری ضلعی صدر اسلام آباد،مولانا اشفاق وحیدی،سید سکندر عباس گیلانی، تصور عباس ضلعی جنرل سیکریٹری اسلام آباد،عبد اللہ رضا سینیئر نائب صدر جے ایس او، ڈاکٹر قلب رضا اور دیگر حضرات شامل تھے