اسلام آباد: مرکزی سیکریٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ عارف حسین واحدی اور سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے مابین جامعۃ الولایہ میں ملاقات۔
ملاقات میں اھم دینی ملی امور پر گفتگو ھوئی خاص کر کورونا وائرس سے پیش آمدہ صورت حال میں ماہ مبارک رمضان کی اجتماعی عبادات،ایام شہادت حضرت امیر المومنین علی ابن ابی طالب میں مجالس عزا،ماتمی جلوسوں،عزاداری کے پروگراموں اور دیگر اھم قومی امور کے حوالے سے طویل مشاورت ھوئی۔ان تمام امور پر باھم مربوط رھنے اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق ھوا