تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکز ی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے پشاور میں عظمت شہداء و استقبا ل محرم الحرام کانفرنس میں خطاب

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکز ی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے پشاور میں عظمت شہداء و استقبا ل محرم الحرام کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اب دشمن واضح ہو چکا ہے ۔وہ شیعہ وسنی کی مساجد و امام بارگاہوں پولیس فوج شریف شہریوں اور بچوں کو بھی معاف نہیں کرتے ۔ایام محرم میں دشمن کوشش کرتا ہے کہ وہ مجرمانہ کاروایوں میں تیزی لائے ۔جس سے شہری ابتر صورت حال کی وجہ سے خوف وہراس کا شکار ہوں۔مومنین کو چاہیے کہ اہسے حالات میں اپنے جذبات کو قابوں میں رکھیں ہم مومنین کے جذبات کی قدر کرتے ہیں اور مومنین کو چاہیے کہ وہ بزرگوں کی پالیسوں کا انتظار کریں ۔
انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستا ن میں شیعہ سنی کا کوئی مسئلہ نہیں بلکہ چند شرپسند عناصر کی وجہ سے ملک کی تباہی اور بربادی پر تلے ہوئے ہیں جو شیعہ ،سنی ،پولیس اور پاک فوج ،بچوں اور عورتوں کو بھی نہیں بخشتا۔محرم اتحاد اور وحدت کا درس دیتا ہے ۔ذکر امام حسین ؑ پیار اور محبت کا نام ہے ۔مقررین عوام کو پیار و محبت سے درس کربلا اور فکر حسین کی دعوت دیں ۔ایسی تقریر اور گفتگوسے اجتناب کریں جونفرت اور تفریق کا باعث بنے۔
اہلبیتؑ اور صحابہ کرام مسلمانوں کی مشترکہ میراث ہیں ۔رہبر معظم سید علی خامنہ ای کے فتوی کے مطابق صحابہ کرام اور ازواج مطہرات کی توہین اور بے حرمتی کرنا حرام ہے ۔متولیان کو چاہیے کہ ایسے افراد کو ممبر حسینی پر نہ آنے دے جوانتشار اور تفریق کا باعث بنے ۔ اور مسلمانوں کے درمیان نفرت پھیلائے۔
انہوں نے کہاکہ اب جبکہ ضرب عضب میں پاک آرمی مسلسل کامیابیاں حاصل کر رہی ہے ۔ہم ضرب عضب کی حمایت کرتے ہیں اور پاک آرمی کی خدمات کی قدر کرتے ہیں ۔ایسے حالات میں انتظامیہ سے تعاون اور بھائی چارے کی فضا کو قائم کرنا نہایت ضروری ہے ۔انہوں نے آخر میں کہا کہ عزاداری میں بے جا رکاوٹیں ڈال کراشتعال پیدا کرنے سے اجتناب کیا جائے ۔اور ایام عزا کو بھر پور انداز میں عقیدت کے ساتھ منایا جائے ۔