• پیغام عزاداری و استحکام پاکستان کانفرنس 17 جون نشترپارک میں منعقد ہوگی
  • گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
  • حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان

تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل کے الٹی میٹم کے سامنے بالآخر حکومت گھٹنے ٹیکنے اور آپریشن کرنے پرمجبور ہوئی، ناظم اعلیٰ جعفریہ یوتھ اظہار بخاری

 جعفریہ پریس – جعفریہ یوتھ کے مرکزی ناظم اعلیٰ اظہار بخاری نے سانحہ مستونگ کے خلاف منعقد کیے جانے والے احتجاجی مظاہروں کے حوالے سے صوبائی اور ضلعی ناظمین کے ساتھ رابطوں کے دوران کہا کہ قوموں کے فیصلے جذبات اور شدت سے نہیں بلکہ فہم و فراست اور تدبر سے کیے جاتے ہیں، شیعہ علماء کونسل کی قیادت نے ثابت کردیا ہے کہ وقت کی نزاکت اور حالات کی سنگینی کے مطابق فیصلے کیے جائیں تو ان کے دیر پا اثرات سامنے آتے ہیں اور بہترین نتائج برآمد ہوتے ہیں ۔ سانحہ مستونگ کے بعد بعض شہرت پسند عناصر نے ایک بار پھر لاشوں پر سیاست کرنے کی ناکام کوشش کی جس کے نتیجہ میں خود انہیں خفت اٹھانی پڑی ۔قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے اپنی دور اندیشانہ پالیسیوں سے قوم کو تحفظ فراہم کرنے کی ذمہ داری بخوبی ادا کی ہے اگر وہ ۲۴ گھنٹے کا بر وقت الٹی میٹم نہ دیتے اور ملک گیر احتجاجی دھرنوں کا اعلان نہ کرتے تو حکمران کبھی بھی آپریشن کا آغاز نہ کرتے ۔ کوئٹہ میں دھرنے ختم ہونے کے باوجود شیعہ علماء کونسل کی کال پر پورے ملک میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کی کامیابی اس بات کی دلالت کرتی ہے کہ شیعہ عوام ایک ہی قیادت اور ایک ہی جماعت کی پالیسیوں پر عمل کرنا چاہتے ہیں ۲۴ جنوری کے یوم احتجاج کی کامیابی میں جعفریہ یوتھ کے جوانوں نے مرکزی کردار ادا کر کے جہاں شہداہ ملت جعفریہ کہ ساتھ وفا داری نبھائی وہاں اپنے وجود کا بھر پور اظہار کر کے قیادت اور جماعت کی طاقت میں اضافہ کیا ۔نوجوانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ قومی سانحات اور دہشت گردی کے واقعات کے موقع پر تنظیمی پالیسیوں کے مطابق فوری اقدامات کریں اور عوام کو بر وقت رہنمائی اور قیادت فراہم کرنے کے لیے اپنی توانائیاں صرف کریں۔