جعفریہ پریس- شیعہ علما کونسل گلگت کے وفد کا دورہ حیدر پورہ، برادر شاہد حسین کو صدر اور سید طاہر حسین رضوی کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شیعہ علما کونسل گلگت آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے یونٹ سازی ممہم جاری ہے۔ اسی سلسلے میں شیعہ علما کونسل وفد نے حیدرپورہ محلہ کا دورہ کیا اور یونٹ سازی کی ۔ وفد میں صوبائی سینئر نایب صدر گلگت بلتستان علامہ شیخ مرزا علی ، صوبائی جنرل سیکرٹری محمد علی شیخ۔ صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید حسن شاہ،شہید سید ضیا الدین کے چھوٹے بھائی سید نظام الدین رضوی،ریٹائرڈ ڈی ایس پی رمضان علی، ہاشم حسین، آرگنائزر ضلع گلگت سید قائم شاہ جی، منتظر حسین، شاہد علی، شیخ عبدالحسین، باسط علی، سخی احمد جان و دیگر نے شریک تھے ۔ مومنین سے شیخ مرزا علی ، سید حسن شاہ کاظمی ، سید قائم علی شاہ کاظمی ، محمد علی شیخ اور دیگر نے خطاب کیا اور یونٹ سازی ممہم کے دوران برادر شاہد حسین صدر اور سید طاہر حسین جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا ۔ اس موقع پر اہلیان حیدرپورہ نے قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ہر اقدام پر لبیک کہنے کا عزم کیا-