تازه خبریں

صدر ممنون حسین سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات

صدر ممنون حسین سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے،اس سلسلے میں شیخ زید بن سلطان النہیان کے ورثے کو مزید آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔
اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سبکدوش ہونے والے سفیر عیسیٰ عبداللہ النعیمی سے بات چیت کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان خطے میں دہشت گردی کا سب سے بڑا ہدف تھا لیکن اس پر بڑی حد تک قابو پالیا گیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ جلد ہی اس فتنے کا مکمل خاتمہ کردیا جائے گا۔جس کے بعد ملک میں اقتصادی سرگرمیوں کی رفتار مزید تیز ہوجائے گی۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات شیخ زید بن سلطان النہیان کا شاندار ورثہ ہیں جس سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے اس میں مزید اضافے کی ضرورت ہے۔
صدر ممنون حسین نے دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید وسعت دینے پر سبکدوش ہونے والے سفیر کی خدمات کو سراہا ۔