جعفریہ پریس- نظریہ پاکستان کونسل کی جانب کے زیر اہتمام صدر پاکستان جناب ممنون حسین کی زیرصدارت اسلام آباد میں بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے قومی کانفرنس کا انعقاد گیا – کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر کے مذھبی سکالرز اور مذھبی قائدین نے شرکت کی جبکہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے خصوصی شرکت اور خطاب کیا-
بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل کے اعلامیے پر عمل ہونا چاہئے، ملی یکجہتی کونسل کو مزید فعال کیا جائے۔ حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ سرحد پار سے لٹریچر آنے میں کوئی سچائی نہیں۔ قانون کے مطابق لوگوں کو گرفتار کرکے سزا دی جائے۔