تازه خبریں

صوبائی حکومت ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کے واقعات کو روکنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے , علامہ محمد رمضان توقیر

جعفریہ پریس – شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدرعلامہ محمد رمضان توقیر نے کہا ہے کہ پشاور سمیت پورے صوبے میں تشیع کا قتل عام تسلسل سے جاری ہے، جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپل منڈی پشاور شہر میں شیعہ تاجر عابد حسن قزلباش کے قتل اور ڈیرہ ٹانک روڈ پر سکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے مسلسل واقعات سے عوام کو پھر دہشت گردی کے آثار نظر آنے لگے ہیں۔ صوبائی حکومت ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کے واقعات کو روکنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ صوبائی حکومت صوبہ بھر میں عوام کے جان و مال کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے انتظامات کرے۔ ان دونوں واقعات میں ملوث دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعلٰی خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور آئی جی خیبر پختونخوا ناصر درانی سے ان دہشت گردی کے واقعات کا سنجیدگی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں اور ان واقعات میں ملوث دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں۔