تازه خبریں

ضلع کرم پارا چنار کی عوام کیلئے راستوں کو فی الفور کھولا جائے، اعلامیہ

ضلع کرم پارا چنار کی عوام کیلئے راستوں کو فی الفور کھولا جائے، اعلامیہ

ضلع کرم پارا چنار کی عوام کیلئے راستوں کو فی الفور کھولا جائے، اعلامیہ

راستوں کی بندش کی وجہ سے ادویات کی ناپید ہونے کے باعث معصوم بچوں اور بزرگوں کی شہادتیں ہورہی ہیںجو انسانی المیہ کے مترادف ہے

حکمران ترجیح بنیادوں پر عوام کی تمام ضروریات زندگی باہم پہنچانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں، جید علمائے کرام وعمائدین پارا چنار

حکمران تمام نکات پر فی الفور عمل درآمد کو یقینی بنائیں بصورت دیگر اگلے مرحلے پر ملک گیر لائحہ عمل کا اعلان کیاجائیگا

جید علمائے کرام اور عمائدین و ممبران جرگہ پارا چنار کا مقامی عوام کو اگلے لائحہ عمل تک پرامن رہنے کی تلقین

راولپنڈی /اسلام آباد 17دسمبر 2024ء ( جعفریہ پریس پاکستان )قائدملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی موجودگی میں جید علمائے کرام سے ضلع کرم کے مشران و عمائدین نے پارا چنار کی عوام کو درپیش سنگین انسانی بحران اور مقامی کشیدگی کے حوالے سے ملاقات کی اور ان کو امن و امان کے قیام کیلئے منعقدہ جرگہ سمیت دیگر صورتحال پر مکمل بریف کیا ۔ جس کے بعدجید علمائے کرام اور عمائدین و ممبران جرگہ پارا چنارنے متفقہ طورپر اعلامیہ جاری کیا جس میں مقامی عوام کو اگلے لائحہ عمل تک پرامن رہنے کی تلقین کرتے ہوئے ضلع کرم بالخصوص پارا چنار کی عوام کیلئے گذشتہ 67دنوں سے راستوں کی بندش اور پاکستان کے دیگر علاقوں سے پارا چنار کی زمینی راستے منقطع ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور حکمرانوں کو غیر انسانی اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرارد یتے ہوئے انسانی بحران کی کفییت کے باعث حکمرانوں سے فی الفور راستوں کی بند ش کو کھولنے کامطالبہ کیا ۔اعلامیہ میں اس بات پر زوردیا گیاکہ حکمران ملک کے دیگر حصوں کی طرح پارا چنار کی محب وطن عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ترجیح بنیادوں پر انتظامات کریں ،راستوں کی بندش کی وجہ سے ادویات کی ناپید ہونے کے باعث معصوم بچوں اور بزرگوں کی شہادتیں ہورہی ہیںجو انسانی المیہ کے مترادف ہے لہٰذا حکمران فوری طور پر پارا چنار میں ادویات باہم پہنچا کر مزید انسانی جانوں کو نقصان سے بچائیںعلاوہ ازیںمقامی عوام کو راستوں کی بندش کے باعث اشیائے خورد نوش و دیگر ضرویات زندگی کی شدید قلت کا سامنا ہے جو ایک انسانی المیہ ہے لہذا حکمران ترجیح بنیادوں پر عوام کی تمام ضروریات زندگی باہم پہنچانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں ،اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ حکمران تمام نکات پر فی الفور عمل درآمد کو ممکن کو یقینی بنائے،راستوں کو کھولاجائے، بصور ت دیگر اگلے مرحلے پر ملک گیر لائحہ عمل کا اعلان کیاجائیگا۔ متفقہ اعلامیہ پر سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، علامحمد افضل حیدری ،علامہ شیخ محمد حسن جعفری،علامہ فدا حسین مظاہری، علامہ شیخ محمد شفاء نجفی ، علامہ ڈاکٹر شبیرحسن میثمی ، علامہ عارف حسین واحدی ، علامہ انور علی نجفی ،سید ناصر عباس شیرازی ،زاہد علی آخونزادہ،،علامہ محمد تحسین ، علامہ مرتضیٰ علوی ، ،جلال حسین بنگش ،سیدتجمل حسین ، سید سجادسید میاں ،ولی سید میاں و دیگر عمائدین پارا چنار نے دستخط کئے

May be an image of 17 people and table

See insights and ads

Boost post