تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل وفاقی علاقہ اسلام آباد

شیعہ علماء کونسل وفاقی علاقہ اسلام آباد کے وفد کی چہلم کے مرکزی جلوس میں شرکت

چہلم سیدالشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر وفاقی علاقہ اسلام آباد کا مرکزی جلوس مرکزی جامع مسجد و امام بارگاہ اثناء عشری جی سکس ٹو اسلام آباد سے بعد از نماز ظہر برآمد ہوا جس ہزاروں مومنین و مومنات نے شرکت کی

شیعہ علماء کونسل وفاقی علاقہ اسلام آباد کے صدر جناب سید جاوید حسین نقوی صاحب کی سربراہی میں وفد میں شامل تصور عباس جاڑا جنرل سیکرٹری،ملک غضنفر عباس ایڈیشنل جنرل سیکرٹری،مولانا سید محسن عباس نقوی،مولانا سید نقی عباس ہمدانی ،نائب صدور مولانا عمران حیدر علوی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات و نشریات تراب علی بلتی ناظم جعفریہ یوتھ اسلام آباد

سید تقی نقوی،و دیگر تنظیمی احباب نے جلوس میں شرکت کی اور اسلام آباد میں عزاداری کے حوالے سے رکاوٹیں و دیگر مسائل پر پریس کانفرنس کی
شیعہ علماء کونسل وفاقی علاقہ اسلام کے زیر انتظام میڈیکل کیمپ بمقام لال کواٹر جی سکس ٹو اسلام آباد اور مرکزی استقبالیہ و نزر و نیاز و سبیل حسینی کے کیمپ لگائے گئے جہاں سے ہزاروں مومنین و مومنات و بچوں نے سبیل حسینی اور نزر و نیاز تناول کیا
جلوس کے مرکزی جلوس کے روٹس پر شیعہ علماء کونسل وفاقی علاقہ اسلام آباد کی طرف سے محرم الحرام کے حوالے آئمہ علیھم السلام کے فرامین اور رہبر کبیر ،رہبر شہید،رہبر معظم سید مجتبیٰ خامنہ ائ
قائد شہید اور قائد ملت جعفریہ پاکستان و نمائندہ رہبری آیت اللہ سید ساجد علی نقوی مدظلہ العالی کے فرامین پر مشتمل پینا فلیکس بینرز آویزاں کیے گئے