تازه خبریں

شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینیؒ کی نایاب تصویر ہمراہ قائد علامہ ساجد نقوی

شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینیؒ کی نایاب تصاویر، ہمراہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی

اسلام آباد: شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینیؒ کی 38ویں برسی کے موقع پر ان کی نایاب تصاویر پیش کی جا رہی ہیں، جو ان کی دینی، ملی اور قومی خدمات، اتحاد بین المسلمین کے فروغ اور مظلوم اقوام کی حمایت کے عظیم مشن کی یاد تازہ کرتی ہیں۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے اپنے خصوصی پیغام میں شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینیؒ کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اتحادِ امت، عوامی شعور، انصاف، حق گوئی اور مظلوموں کی حمایت کا ایسا راستہ متعین کیا جو آج بھی قوم کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

اس تصویری مجموعے میں شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینیؒ اور قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی تصاویر شامل ہیں، جو شہید قائد کی فکری میراث، ان کے مشن کے تسلسل اور اتحاد و وحدت کے پیغام کی عکاسی کرتی ہیں۔