جعفریہ پریس – قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاہے کہ حکومت کا کام عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے، عازمین حج ، اعلیٰ سرکاری حکام کی طرح زائرین نجف اشرف ،کربلامعلی اور مشہد مقدس کو بھی ہوائی سفر پر رعایت دی جائے اور ریلیف فراہم کیا جائے ،
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب حکومت کی جانب سے پیش کئے گئے بجٹ میں ہوائی سفرکے کرایوں میں اضافے اور ایئرٹکٹ پندرہ سوسے پچیس سوتک مہنگے کرنے کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ جس طرح حکومت نے عازمین حج و عمرہ، اعلیٰ سرکاری حکام اور ڈپلومیٹس کو استثنیٰ دیاہے اسی طرح زائرین مشہد و کربلا سمیت دیگرمقامات مقدسہ کی زیارت کو جانیوالے پاکستانیوں کو بھی ریلیف فراہم کیا جائے۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے مطالبہ کیاکہ حکومت اس معاملے پرجلد از جلد اقدام اٹھائے اور زائرین کے استثنیٰ کے حوالے سے احکامات جاری کئے جائیں کیونکہ روزانہ کی بنیادوں پر سینکڑوں زائرین پاکستان سے بیرون ملک سفر کرتے ہیں جن میں اکثریت متوسط طبقہ سے تعلق رکھتی ہے اس لئے حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے معاملات میں تیزی لائے اور اس سلسلے میں تاخیر نہ کی جائے ۔
- گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
- علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات