جعفریہ پریس – قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ نیشنل سیکورٹی پلان کے اقدامات کا بغور جائزہ لے رہے ہیں کیونکہ اس پلان کے نافذ العمل ہونے کے باوجود دہشت گردی کی وارداتیں باعث تشویش ہیں جس سے عوام کو اپنا تحفظ خود کرنے کا تاثر دیا جا رہا اور اگر یہ تاثر قائم رہا تو ملت جعفریہ اپنے سمیت پاکستان میں بسنے والے تمام محروم طبقات کی جان و مال ،عزت و آبرو اور آئینی حقوق کا تحفظ کرنے میں حق بجانب ہوگی۔ “آخون قلعہ” پشاور میں شیعہ علما کونسل پاکستان خیبر پختواہ کی صوبائی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی پلان کے نفاذ کے بعد سے ملت جعفریہ کے خلاف ہونے والی یکطرفہ دہشت گردی کے واقعات کے حقائق تاحال منظر عام پر نہ لانے اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں تاخیری حربے استعمال کرنا باعث تشویش اور قابل مذمت فعل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیعہ علما کونسل مظلوموں کی حمایت اورظلم کے خلاف جدوجہد کے نصب العین کے تحت وطن عزیز پاکستان کی تمام مظلوم اور محروم عوام کے حقوق کا تحفظ جاری رکھے گی۔ قائد ملت جعفریہ نے شیعہ علما کونسل پاکستان کی اتحاد بین المسلمین اور دیگر تمام طبقات کے مابین اخوت و بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھنے اور عوام کے حقوق کے حصول کی جدوجہد کا ذکر کرتے ہوئے دینی جماعتوں کے پلیٹ فارم ملی یکجہتی کونسل اور متحدہ مجلس عمل کے قیام اور کامیابیوں کو بھی شیعہ علما کونسل کی اتحاد امت کیلئے کی جانے والی کاوشوں کا مرہون منت قرار دیتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ میں نفاق ڈالنے والے اسلام اور ملک دشمن عناصر آج خود اپنے ناپاک عزائم سمیت گندگی کے ڈھیرپرکھڑے ہیں۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے ملت جعفریہ کی عوام کے حقوق کے حصول کے لیے ملک کے ایوانوں اور ایوانوں سے باہر کی جانے والی مثالی جد وجہد کو مذید کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلیے عوام پر زور دیا کہ وہ نمائندہ قومی ملی جماعت شیعہ علما کونسل پاکستان کا بھر پورساتھ دے کر روشن ماضی اور درخشاں حال کی طرح مستقبل کو بھی تابناک بنائیں گے۔اس موقع پر قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ حضرت آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے شیعہ علما کونسل خیبر پختونخواہ کی کابینہ کا تنظیمی دورانیہ مکمل ہونے پر صوبائی صدر علامہ محمد رمضان توقیر اور انکی کابینہ کی کارکردگی کو سراہا اور اگلے دورانیہ کیلئے براہ راست اپنی نگرانی میں تنظیم نو کا بھی اعلان کیا۔ اجلاس میں شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی ، زاہد علی آخونزادہ اور سید اظہار بخاری نے بھی خصوصی شرکت کی۔
- گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
- علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات