تازه خبریں

عراق:سکیورٹی فورسز نے حویجہ شہر کا قبضہ داعش سے واپس لے لیا

عراق:سکیورٹی فورسز نے حویجہ شہر کا قبضہ داعش سے واپس لے لیا

عراق میں سکیورٹی فورسز نے داعش کے آخری بڑے مرکز حویجہ شہر کا قبضہ واپس لے لیا ہے۔
عراقی فوج کے بیان کے مطابق شہر پر قبضے کے لیے سکیورٹی فورسز نے گزشتہ روز اپنی کارروائیاں تیز تر کر دی تھیں۔عراقی فوج اور اس کے اتحادی ملیشیا گروپوں نےحویجہ کو داعش کے قبضہ سے چھڑانے کے لئے آپریشن اکیس ستمبر کو شروع کیا تھا جس میں اسے امریکی فضائی اتحاد کی مدد بھی حاصل تھی۔ داعش نے حویجہ پردوہزار چودہ میں قبضہ کر لیا تھا۔اقوام متحدہ کے مطابق عراقی فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان جنگ سے اٹھہتر ہزار افراد حویجہ میں محصور ہو کر رہ گئے تھے۔