تازه خبریں

علامہ محمد باقرنجفی کی ہدایت پرشیعہ علما کونسل سندھ کی جانب سےعراق اورغزہ میں بیگناہ مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف سندھ بھرمیں احتجاجی مظاہرے

جعفریہ پریس- شیعہ علما کونسل پاکستان سندھ کے صوبائی صدر علامہ محمد باقر نجفی کی ہدایت پر شیعہ علما کونسل سندھ کی جانب سے عراق میں مقدس مقامات کو مسمار، تکفیری دہشت گردوں کی جانب سے جارحیت اورغزہ میں بیگناہ فلسطینی مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے، جعفریہ پریس کے نمائندہ کی رپورٹ کے مطابق حیدرآباد ، بدین ، میرپور خاص ، ٹنڈو اللہ یار ، نوابشاھ، جامشورو،  دادو ، سکھر، لارکانہ ،میر پورماتھیلواورگھوٹکی سمیت دیگر مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے – مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر غزہ میں فلسطینیوں پر صیہونی حملات اور عراق میں تکفیری داعش کی جارحیت کے خلاف مذمت  سمیت اقوام متحدہ پر سخت تنقید پر مبنی نعرے آویزاں تھے اور مظاہرین امریکہ مردہ باد، اسرائیل نا منظور، فلسطین کی آزادی تک جنگ رہے گی کے نعرے  لگا رہے تھے ، احتجاجی مظاہروں میں امریکی اور صیہونی اسرائیلی پرچموں کو بھی نذر آتش کیا گیا۔ جبکہ  کراچی میں مرکزی احتجاج خوجہ مسجد کھارادر کے باہر کیا گیا ، کھارادر مظاہرین سے شیعہ علما کونسل سندھ کے سکریٹری جنرل علامہ ناظر عبّاس تقوی ،علامہ جعفر سبحانی ،علامہ فیاض مطہری سمیت دیگر علما کرام  نے خطاب کیا۔