• رمضان المبارک 1445ھ کی مناسبت سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا خصوصی پیغام
  • علامہ رمضان توقیر سے علامہ آصف حسینی کی ملاقات
  • علامہ عارف حسین واحدی سے علماء کے وفد کی ملاقات
  • حساس نوعیت کے فیصلے پر سپریم کورٹ مزیدوضاحت جاری کرے ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • علامہ شبیر میثمی کی زیر صدارت یوم القد س کے انعقاد بارے مشاورتی اجلاس منعقد
  • برسی شہدائے سیہون شریف کا چھٹا اجتماع ہزاروں افراد شریک
  • اعلامیہ اسلامی تحریک پاکستان برائے عام انتخابات 2024
  • ھیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کی جانب سے مجلس ترحیم
  • اسلامی تحریک پاکستان کے سیاسی سیل کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا
  • مولانا امداد گھلو شیعہ علماء کونسل پاکستان جنوبی پنجاب کے صدر منتخب

تازه خبریں

امت مسلمہ کے مسائل و مشکلات کا واحد حل تعلیمات قرآن اور سیرت پیغمبر گرامی ؐ سے صحیح استفادہ اور اتحاد و وحدت میں مضمر ہے، قائد ملت جعفریہ

  جعفریہ پریس- قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی  نے کہا ہے کہ نہ صرف امت مسلمہ کی وحدت اور عالم اسلام کے اتحاد کی خاطر بلکہ اسلامیان پاکستان کو جتنی اس وقت وحدت و اتحاد اور باہمی اخوت و یگانگت کی ضرورت ہے پہلے کبھی نہ تھی لہذا روز مواخات کو یاد رکھتے ہوئے آج ایک بار پھر ’’صیغہ اخوت‘‘ کی تجدید کی جائے اور انصار و مہاجرین والا جذبہ بیدار کرتے ہوئے ایک دوسرے کے دکھ سکھ بانٹے جائیں تاکہ مشکلات اور مصائب کا مقابلہ کیا جاسکے۔ پاکستانی مسلمانوں میں اس بارے میں کوئی دو آراء نہیں کہ ملک میں دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اور قتل و غارت گری میں ملوث شرپسند عناصر کا کسی مذہب و مکتب سے کوئی تعلق نہیں بلکہ ان کا مسلک صرف اور صرف دہشت گردی ہے۔
روز مواخات کے موقع پر حوزہ علمیہ زینبیہ، مسجد زہرا دھمیال کیمپ اور چک دینال میں افطار پارٹیوں سے خطاب کرتے ہوئے قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ پیغمبر گرامی ؐ نے قرآن کریم، احادیث اور اسلامی تعلیمات کی شکل میں نظریہ و عقیدہ اور اپنی سیرت عالیہ کی شکل میں عمل کا جو بہترین اثاثہ امت مسلمہ بلکہ عالم انسانیت کے لئے چھوڑا ہے اس سے صحیح استفادہ کرکے حقیقی معنوں میں دنیوی و اخروی نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔ پیغمبر گرامی ؐ کی آمد کا مقصد دنیا کو تاریکیوں کی گہرائی سے نکال کر نور کی بلندیوں تک پہنچانا تھا یہی وجہ ہے کہ سرور کائنات ؐ کی تبلیغ اور جدوجہد سے آج اسلام ایک ایسا دین بن کر سامنے ہے کہ جو ہر شخص، ہر طبقے اور ہر معاشرے کو زوال سے نکال کر کمال کی منزل تک پہنچا سکتا ہے۔
حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے مزید کہا کہ ماہ صیام میں چونکہ دل او روح نیکی اور پرہیزگاری کی جانب مائل ہوتے ہیں لہذا اس ماہ مبارک میں دین اسلام کے اصولوں پر عمل کرنے کی بہترین مشق کا موقع میسر آتا ہے۔ انفرادی عبادت و ریاضت اور تزکیہ و تقوی کے ساتھ ساتھ امت مسلمہ کے اجتماعی امور کی جانب بھی توجہ دی جانی نہایت ضروری ہے۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ امت مسلمہ کے مسائل و مشکلات کا واحد حل تعلیمات قرآن اور سیرت پیغمبر گرامی ؐ سے صحیح استفادہ اور اتحاد و وحدت میں مضمر ہے۔ باہمی محبت و رواداری کو فروغ دیں، نفرتوں بغض و عناد اور عداوتوں کا خاتمہ کریں، فروعی مسائل اور فرقہ وارانہ تنازعات کو ہوا دینے سے گریز کریں اور مشترکات پر جمع ہو کر وحدت کا عملی مظاہرہ کریں تاکہ وطن عزیز سے بدامنی، دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل و مشکلات کا بھی خاتمہ ممکن ہوسکے۔