رپورٹ کے مطابق محکمہ اوقاف وخیراتی امورکے شعبہ قرآنی امورکےمشیرحجۃ الاسلام علی مقنی نے ایک گفتگو کے دوران عراق میں پہلے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے انعقاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ ان مقابلوں کی دقیق تاریخ معلوم نہ ہونےکے پیش نظر ۱۷ربیع الاول کے نزدیک یہ مقابلےمنعقد ہوں گے۔
انہوں نےمزید کہا ہےکہ حفظ کل قرآن کریم اورقرائت قرآن کریم کےموضوعات میں یہ مقابلے منعقد ہوں گے اورایران کےحافظ کل قرآن کریم پیمان ایازی حفظ کل قرآن کریم اورمحمد حسن موحدی تلاوت اورقرائت قرآن کریم کےموضوعات میں مقابلوں میں حصہ لیں گے۔
حجۃ الاسلام مقنی نےعراق کے پہلے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے انعقاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد حسن موحدی اسٹوڈنٹس کے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرچکے ہیں جبکہ ایازی نے ابھی تک کچھ ہی بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں حصہ لیا ہوا ہے۔
انہوں نے آخرمیں کہا ہےکہ بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے انعقاد میں عراق کا تجربہ نہ ہونے کے پیش نظرایرانی وفد بھی ان مقابلوں میں منصفی کے فرائض انجام دے گا۔