جعفریہ پریس – اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے صدر علامہ سید محمد عباس رضوی اور تحریک کے دیگر رہنماوں نے کچورا کا دورہ کیا۔ کچورا کے علماء کرام اور عمائدین نے پرتپاک استقبال کے ذریعے اسلامی تحریک پاکستان کے صوبائی صدر اور وفد میں شامل دیگر علماء کرام کا خیر مقدم کیا۔ علامہ سید محمد عباس رضوی نے کچورا کے عوام سے تفصیل سے خطاب کیا۔ اور قائد محترم کا پیغام سنایا۔ اور قوم و ملت کے اجتماعی و سیاسی امور سے متعلق جامع انداز میں خطاب کیا۔ علامہ سید محمد عباس رضوی کے علاوہ سید سکندر عباس گیلانی ایڈووکیٹ پرنسپل سیکریٹری نے قائد محترم کے ملکی سطح پر تشکیل کردہ پالیسیوں پر اور اتحاد امت کے حوالے سے انکی خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔
تقریب کے بعد اسلامی تحریک پاکستان کے الیکشن آفس کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر کچورا کے علمائے کرام ، عمائدین اور کارکنان کی کثیر تعداد نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔ پروگرام کے بانی معروف عالم دین علامہ سید محمد علی موسوی نے تمام مہمانان گرامی اور کارکنان
کا شریہ ادا کیا۔
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
- علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات
- کارکنان ملک گیر ورکر کنونشن کی تیاری کریں ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی