• علامہ شبیر حسن میثمی کی اسپیکر قومی اسمبلی
    راجہ پرویز اشرف سے اسپیکر چیمبر میں ملاقات
  •  متنازعہ فوجداری ترمیمی بل کو یکسر مستردکرتے ہیں ، شیعہ علماءکونسل پاکستان
  • متنازعہ ترمیمی بل: علماء و ذاکرین مشاورتی اجلاس کل کراچی میں منعقد ہوگا
  • مقدس کتاب قرآن مجید کی بے حرمتی ی شدید مذمت کرتے ہیں سید راشد حسین نقوی
  • بزرگ علمائے تشیع نے متنازعہ ترمیمی ایکٹ کو مسترد کردیا اعلامیہ جاری
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع ملتان کا ورکر کنونشن منعقد ہوا جس میں مولانا اعجاز حسین بھشتی ضلی صدر ملتان منتخب ہوئے
  • شیعہ علماء کونسل کی زیر نگرانی متنازعہ بل کے سلسلے میں مختلف جماعتوں کا اجلاس
  • علامہ اسد اقبال زیدی کا ضلع دادو کادورہ اسلامی تحریک کے کارکنان سے ملاقات
  • توہین کے متنازعہ بل کو مسترد کرتے ہیں علامہ رمضان توقیر
  • قومی اسمبلی میں متنازعہ قانون سازی کو مسترد کرتے ہیں جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان

تازه خبریں

علامہ شبیر حسن میثمی کی اسٹیٹ بینک کی کونسل میٹنگ میں شرکت

اسلام آباد: چیئرمین الصادق انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ سسٹم، ممبر شریعہ ایڈوائزی کمیٹی اسٹیٹ بینک آف پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے منعقدہ 41 ویں آئی ایف ایس بی (IFSB) کونسل میٹنگ میں شرکت،میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا تھا کہ اس وقت بینکنگ سسٹم میں سب سے بڑا مسئلہ ربا (سود) کا ہے اور اس طرح کی کانفرنسوں میں اس چیز (ربا) کے خاتمے کے لیے بحث ایک اچھا عمل ہے۔ پوری دنیا سے اسلامک بینکنگ کے نمائندگان مل کر (ربا سے پاک بینکاری کی) کوششوں میں مصروف عمل ہیں۔ ہم نے الصادق انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ سسٹم کی جانب سے کراچی میں اسی سلسلے میں ’’ربا فری کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا جس میں مختلف بینکوں کے اہم ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی۔ الصادق انسٹیٹیوٹ اس وقت مملکت خداداد پاکستان کے جوانوں کی اسلامک بینکنگ سسٹم کے حوالے سے تربیت میں مصروف عمل ہے۔ ہماری یہ کوشش مستقبل کے حوالے سے بہت اہم ہے تاکہ ہم اپنے جوانوں کو اس چیز (ربا) سے بچا سکیں جو کہ اللہ اور اس کے رسول سے کھلی جنگ کے مترادف ہے۔

موجودہ حکومت کی اس سلسلے میں کاوشیں قابل ستائش ہیں، اورمیں اپنے ان تمام دوستوں سے بھی اپیل کرتا ہوں جو بینکنگ سسٹم میں اہم ذمہ داریوں پر ہیں کہ وہ اس سلسلے میں بھرپور اور مؤثر آواز بلند کریں۔