مرکزی سیکریٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ عارف حسین واحدی کی پیپلزپارٹی شمالی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ سے تعزیت و فاتحہ خوانی
لالہ موسیٰ: جعفریہ پریس
شیعہ علما کونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر علامہ عارف حسین واحدی نے ایک وفد کے ھمراہ پیپلز پارٹی شمالی پنجاب کے صدر جناب قمر زمان کائرہ کی رھائشگاہ پر ان سے ملاقات کی اور ان کے جوان سال فرزند مرحوم اسامہ قمر کائرہ کی ناگہانی وفات پر تعزیت کی ۔فاتحہ پڑھی اور مرحوم کے لئے مغفرت کی دعا کی ۔قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی طرف سے تعزیت کا پیغام پہنچایا ۔
جناب قمر زمان کائرہ نے وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ علامہ ساجد نقوی کے حضور میری طرف سے سلام پہنچائیں اور شکریہ ادا کریں
اس موقع پر پیپلزپارٹی شمالی پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ ایسے سخت اور صدمے کے وقت کربلا والے ھمارے لئے نمونہ عمل ھیں وہ جوانوں کی قربانیاں اور امام حسین کا صبر اور حضرت زینب ع کا صبر اور ھمت ھمیں حوصلہ دیتا ھے ان جیسی قربانی اور صبر و ھمت کا اور کوئی تصور نہیں کر سکتا کہ جناب زینب ع نے اس دلخراش سانحے کے بعد بھی اتنی بڑی جنگ لڑی اور اس عظیم تحریک کی قیادت کی-
تعزیتی وفد میں مولانا سید اشتیاق کاظمی،جناب سید الطاف کاظمی،مولانا سید حسنین کاظمی،ضلعی صدر شیعہ علما کونسل پیر سید چن شاہ نقوی اور دیگر حضرات موجود تھے۔
بعد ازاں علامہ عارف واحدی وفد کے ہمراہ حمزہ بٹ کے گھر بھی تشریف لے گئے اور انکے والدین سے تعزیت کی اور دعائے مغفرت فرمائی۔