جعفریہ پریس – شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف واحدی نے مشہد مقدس میں اپنے سفر کے دوسرے روز آیت اللہ رضا زادہ سے ملاقات کی۔ جعفریہ پریس کی رپورٹ کے مطابق علامہ عارف واحدی نے اس ملاقات میں پاکستان کے موجودہ حالات اور شیعہ علماء کونسل کی کارکردگی سے متعلق حوزۂ علمیہ کے عالی رتبہ استاد کو باخبر کیا۔
اس ملاقات کے دوران آیت اللہ رضا زادہ نےعلامہ عارف واحدی صاحب کی خدمات کو سراہتے ہوئےکہا:میں پاکستان میں آپ کی تمام تر خدمات سے مطلع ہوں اور آپ کی کامیابی کے لیے بھی دعا گو ہوں۔ اس ک بعد سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان صاحب نے حرم مطہر میں علامہ شیخ جعفر فیاض سے خصوصی ملاقات کی۔
جعفریہ پریس کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف واحدی نے حضرت ثامن الآئمہ علی ابن موسیٰ الرضا علیہ آلاف التحیۃ والثناء کے حرم مطہر میں زیارت کے دوران حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ جعفر فیاض سے ملاقات کی اور اُنہیں پاکستان کی موجودہ صورتحال اورشیعہ علماء کونسل کی کارکردگی با آگاہ کیا۔اس رپورٹ کے مطابق علامہ عارف واحدی نے اس ملاقات میں بلتستان کی موجودہ سیاسی صورتحال کی تشریح کرتے ہوئے انہیں آئندہ انتخابات میں شیعہ علماء کونسل کی بھرپور شرکت سے متعلق بریفنگ دی۔
قابل ذکر ہے کہ اس ملاقات میں دفترقائدملت جعفریہ شعبۂ مشہد مقدس کی سرگرمیوں سے متعلق بھی ضروری گفتگو کی گئی۔