تازه خبریں

علامہ عارف حسین واحدی کی کشمیر کانفرنس میں شرکت و خطاب

علامہ عارف حسین واحدی کی کشمیر کانفرنس میں شرکت و خطاب

اسلام آباد: شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے جماعت اسلامی کی طرف سے میریم ھوٹل میں منعقدہ قومی کشمیر کانفرنس میں شرکت کی اور خطاب

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کا وعدہ ہے کہ وہ ذات کسی کی جدوجہد کو ضائع نہیں کرتی اور اگر آپ اپنے مشن میں مخلص ہوکر جدوجہد کریں گے تو کامیابی آپ کے قدم چومے گی اور آپ کو غلبہ حاصل ھو گا-

علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ کشمیر صرف ایک انسانی مسئلہ نہیں بلکہ امت مسلمہ کا بہت بڑا مسئلہ ہے آج کشمیر میں مودی خونخوار جو ظلم و ستم کر رہا ہے اس سے انسانیت شرمسار ہے مگر انسانی حقوق کے عالمی اداروں اور تنظیموں کی خاموشی بہت معنی خیز ہے شاید اس کی وجہ ہماری اپنی کمزوری اور ہماری صفوں میں اتحاد کا نہ ہونا ہے

انہوں نے عالمی سازش پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری نظر میں کشمیر،فلسطین،عراق،افغانستان اور دیگر خظوں میں جتنا ظلم ہو رہا ہے اس کے پیچھے امریکہ کی سرپرستی میں ایک ٹرائیکا ہے جس میں اسرائیل اور انڈیا شامل ہیں لہذا ہمیں دودھ کی حفاظت پر بلے کو رکھوالا نہیں بنانا چاہیے ہمیں کشمیر کے ایشو پرامریکہ کی ثالثی کو کسی صورت قبول نہیں کرنا چاہیے حقیقت کو تسلیم کرنا چاہیے کہ امریکہ نے فلسطینی مظلوموں کے ساتھ جو کچھ کیا وہی کشمیریوں کے ساتھ کرے گا

علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر کے مسئلہ پر ہمیں کیا کرنا ہے اس پر چند تجاویز ہیں ہے

کشمیر ہماری شہ رگ حیات ہے اس پر حکمران،اپوزیشن مذہبی،سیاسی جماعتوں اور تمام طبقات کو ایک پیج پر ہونا چاہیے

ایک بڑی APC بلاکر ایک مضبوط روڈمیپ دینا چاہیے اس کے علاوہ حکومت کو چاہیے کہ بھرپور اور مؤثر وفود تشکیل دیئے جائیں جس میں اپوزیشن کے نمائندے بھی شامل ہوں تاکہ انڈیا کے مظالم کو دنیا میں اجاگر کیا جا سکے-

علاوہ ازیں اگر کشمیر کو آپ ملک کا بنیادی مسئلہ سمجھتے ھیں تو ہمیں اپنی دوستی کا معیار بھی کشمیر کے ایشو کو بنانا چاہیے

جو ممالک عالمی سطح پر کشمیر کے مسئلہ کو اجاگر کرنے میں ہمارا ساتھ دیں اصل میں ہمارے مخلص دوست وہی ہیں نا کہ وہ جو مودی کے ساتھ دوستی کی پتنگیں مضبوط کر رہے ہیں

آخر میں علامہ صاحب نے کہا کہ حریت کانفرنس کے رہنما جو مسلسل قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں اور شہدائے کشمیر اور مجاہدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں

کانفرنس کے آخر میں کنفرانس کا متفقہ اعلامیہ جاری کیا گیا