تازه خبریں

علامہ محمد رمضان توقیرنے حضرت آیت اللہ سید محمد باقر شیرازی کی وفات پران کے اہل خانہ سے فاتحہ خوانی کی اورقائد ملت جعفریہ پاکستان کا تعزیتی پیغام پہنچایا

جعفریہ پریس-  شیعہ علماءکونسل صوبہ خیبر پختون خواہ کے صوبائی صدر علامہ محمد رمضان توقیرنے دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ مشہد مقدس کے وفد کے ہمراہ حضرت آیت اللہ سید محمد باقر ی شیرازی رحمت اللہ علیہ کی وفات پر ان کے فرزندان اور برادران سے فاتحہ خوانی کی اور قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی مدظلہ العالی کی طرف سے تعزیتی پیغام پہنچایا ۔ علامہ محمد رمضان توقیر نے حضرت آیت اللہ السید محمد باقر شیرازی رحمۃ ا للہ کے فرزند ارجمند حجت الاسلام والمسلمین السید صادق شیرازی سے گفتگو کرتے  ہوئے  کہا  کہ  مرحوم حضرت آیت اللہ السید محمد باقر شیرازی رحمت اللہ علیہ نے ہمیشہ قائد ملت جعفریہ پاکستان  کی تمجید اور ملت تشیع پاکستان کے حقوق کا دفاع کیا اور ہر مشکل اور کٹھن گھڑی میں ساتھ رہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حضرت آیت اللہ السید محمد باقر شرازی رحمت اللہ علیہ کی وفات پر قائد ملت جعفریہ پاکستان کے ساتھ ساتھ پورے شیعیان پاکستان غم زدہ ہیں اور ہم سب آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔اس موقع پر حجت الاسلام والمسلمین السید صادق شیرازی کے ہمراہ حضرت آیت اللہ السید محمد باقر شیرازی کے داماد حجت الاسلام والمسلمین آقای سیبویہ اور مرحوم کے برادران آیت اللہ السید محمدعلی شیرازی ، حجۃ الاسلام السیدحسن شیرازی اور حوزہ کے بزرگ اساتید، علماء اور طلاب کثیر کی تعداد میں موجود تھی ۔
دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ مشہد مقدس کے وفد میں دفتر کے مہتمم و نمائندہ قائد ملت جعفریہ پاکستان محترم مولانا وحید علی ساجدی، مولانا عطا محمد باقری( سابقہ  نمائندہ قائد ملت جعفریہ) حجت الاسلام السید موسی رضا نقوی(رکن مجلس نظارت ) حجۃ الالسلام الشیخ نثار حسین مہدوی ( سابقہ  نمائندہ قائد ملت جعفریہ ) حجۃ الاسلام مولانا فیاض حسین عرفانی ( سابقہ نمائندہ قائد ملت جعفریہ) حجۃ الاسلام مولانا عبد القیوم سعیدی (سابقہ رکن جعفریہ کونسل شعبہ مشہد مقدس )  حجت الاسلام مولانا الفت حسین ساقی، مولانااحمد حسن ترابی (جنرل سیکریٹری) مولاناآصف رضا سرگانی (آفس سیکریٹری ) موجود تھے۔