جعفریہ پریس۔ بزرگ عالم دین، امام جمعہ کوئٹہ، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما، قائد شہید اورقائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے قریبی ساتھی علامہ شیخ مہدی نجفی کی یاد میں شیعہ علما کونسل کراچی اے بی سینا یونٹ کے زیراہتمام پنجتنی امام بارگاہ اے بی سینا لائن میں مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا ۔ مجلس عزا سے شیعہ علما کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے صدرعلامہ جعفر سبحانی نے خطاب کیا – علامہ جعفر سبحانی نے کہا کہ علامہ مہدی نجفی کی قومی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جا ئے گا۔ مرحوم نے ہمیشہ حق کے لیے قربانی دی۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم مہدی نجفی نے ان اوقات میں تشیع کی رہنمائی کی جب تشیع بہت مشکل دور سے گزر رہی تھی اورحالات بہت پُرآشوب تھے۔ اپنے عمل و کردار سے قوم کو مرکزیت اور قیادت سے جوڑ کے رکھا تھا۔ آج ملت تشیع ایک مشفق اور دانا رہنما سے محروم ہوگئی ہے-