تازه خبریں

علمی مذہبی شخصیت الحاج حیدر علی مرزا کی نماز جنازہ ایس یو سی پنجاب کے صوبائی نائب صدر علامہ سید حافظ کاظم رضا نقوی کی اقتدا میں ادا کردی گئی ،اشکبارآنکھوں کے ساتھ مومن پورہ قبرستان میں سپرد خاک

 جعفریہ پریس – شیعہ نامورعلمی مذہبی شخصیت الحاج حیدر علی مرزا علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے۔ مرحوم حیدر علی مرزا گذشتہ ڈیڑھ ماہ سے علیل تھے اور جناح ہسپتال لاہورمیں زیر علاج تھے اور حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے خالق حقیقی سے جا ملے۔ ان کی نماز جنازہ شیعہ شیعہ علما کونسل پنجاب کے نائب صدرعلامہ سید حافظ کاظم رضا نقوی کی اقتدا میں ادا کردی گئی – نماز جنازہ میں تمام سیاسی مذہبی تنظیموں کے علاوہ جامعہ المنتظر لاہور کے پرنسپل ایت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی ،اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبرعلامہ افتخار حسین نقوی ،شیعہ علماء کونسل ضلع لاہور کے صدرعلامہ حسن رضا قمی شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنماء چوہدری صغیر علی ورک،شیعہ علماءکونسل لاہورکے سینئر نائب صدر لال شاہ، چوہدری نشان علی ،علامہ گلفام علی ہاشمی، سربراہ تحریک حقوق جعفریہ علامہ مشتاق حسین جعفری،علامہ ناصر عباس جعفری ،علامہ حسن ظفر نقوی، سید اجمل علی نقوی، سید اسد عباس نقوی،سید خرم نقوی، شفیق قادری ودیگر شخصیات نے شرکت کی- بعدازآں مرحوم کو اشکبارآنکھوں کے ساتھ  مومن پورہ قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا –