جعفریہ پریس- شیعہ علماء کونسل پاکستان، گلگت ڈویژن کے صدر علامہ شیخ مرزا علی نے سانحہ راولپنڈی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضاء کو مخدوش کرکے ملکی استحکام کو داو پر لگانے اور فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی سوچی سمجھی سازش قرار دیا- علامہ شیخ مرزا علی نے مطالبہ کیا ہے کہ راولپنڈی واقعہ کی غیر جانبدرانہ تحقیقات کرائی جائیں اور جوڈیشل انکوائری کے ذریعے ان واقعات میں ملوث پس پردہ محرکات کا کھوج لگایا جائے۔ انہون نے راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شرپسندوں کی جانب سے مختلف امام بارگاہوں اور شیعہ املاک کو نقصان پہنچانے کے شرانگیز اقدامات کی بھی شدید مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ حکمران عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور سانحہ راولپنڈی کی آڑ میں فرقہ واریت پھیلانے کے درپے کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے شرپسندوں کو لگام دی جائے، تاکہ اس آگ کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔