تازه خبریں

عہد کریں سچ پھیلائیں گے سچ پر اکھٹا کریں گے یوم پاکستان پر پیغام

عہد کریں سچ پھیلائیں گے سچ پر اکھٹا کریں گے یوم پاکستان پر پیغام

یوم پاکستان 23 مارچ یوم تجدید عہد ، داخلی و معاشی مسائل سمیت ملک کو تمام چیلنجز سے متحد ہوکر نکالیں گے، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد نقوی
 غزہ صورتحال انسانی المیے کی شکل اختیار کرچکی،مسئلہ فلسطین و کشمیر خالصتاً انسانی مسائل ،قائد ملت جعفریہ پاکستان کا پیغام
راولپنڈی /اسلام آباد22 مارچ 2025(جعفریہ پریس پاکستان )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ23 مارچ یوم تجدید عہد ہے، ہمیں اس عظیم دن یہ عہد کرنا ہوگا کہ جیسے پاکستان سچ کی بنیاد پر بنایاگیا ہم سچ کو پھیلائیں گے سچ پر اکھٹا کریں گے ہر قسم کے جھوٹ اور جعل سازی سے گریز کریں گے اور پھر ایسا کرنابھی چاہیے پاکستان کو ترقی یافتہ بنا ئینگے اور معاشی و معاشرتی چیلنجزمقابلہ کرینگے، ملک کی امن و امان کی صورتحال پر حقائق کو سامنے رکھ کر حکمت عملی مرتب کی جائے گی،

مسئلہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا جبکہ مسئلہ فلسطین سے جڑا پاکستان ہے، غزہ صورتحال انسانی المیے کی شکل اختیار کرچکی، افسوس عالم اسلام کیساتھ عالم انسانیت سامراج و صیہونیت کی سفاکیت کے سامنے بے بسی کی تصویر بنے بیٹھے ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم پاکستان پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کیا۔قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ
 مسئلہ کشمیر و فلسطین خالصتاً انسانی مسائل ہیں، مسئلہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نا مکمل ایجنڈا جبکہ تحریک آزادی پاکستان اور تحریک آزادی فلسطین باہمی متصل ہیں ۔

غزہ جہاں ظلم و جور کی وہ سیا ہ تاریخ رقم کی جارہی ہے جس کی کوئی مثال شائد ہی دنیاکی تاریخ میں ملتی ہو۔پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ سیاسی اور سفارتی سطح پر بھرپورعملی اقدامات کرے۔