تازه خبریں

قائداعظم ؒکا 142واں یوم ولادت شیعہ علماء کونسل و اسلامی تحریک پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں تقریبات

جعفریہ پریس : پاکستان بھر میں قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت پر شیعہ علماء کونسل پاکستان و اسلامی تحریک پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی و صوبائی صدور نے صوبائی دفاتر سے اس سلسلے میں بیانات جاری کئے ان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم نے جس مقصد کے لئے پاکستان بنایا تھا وہ مقصد کا حصول اتحاد و وحدت کے زریعے حاصل کیا جاسکتا ہے جس آزاد اور خود مختار مملکت کے قیام کی جدوجہد کو بانی پاکستان نے پایہ تکمیل تک پہنچایااس کی سا لمیت اور بقا کے لئے ملک کے تمام طبقات کےساتھ ساتھ حکمرانوں اور اداروں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کےلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں