جعفریہ پریس – قائد انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کی بہن محترمہ سیدہ فاطمہ حسینی کا آج صبح 79 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔
ایرانی ذرائع ابلاغ نے حفظ و نشر آثار قائد انقلاب اسلامی سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قائد انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کی بہن محترمہ سیدہ فاطمہ حسینی کا آج صبح 79 سال کی عمر میں تہران کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا ہے۔ کل 23 مارچ بروز سوموار مسجد امام حسن عسکری قم سے مرحومہ کا تشییع جنازہ انجام پائے گا اور حرم مطہرحضرت بی بی فاطمہ معصومہ پہنچ کر مرحومہ کی نماز جنازہ ادا کی جائےگی-جعفریہ پریس کے نمائند ے کی رپورٹ کے مطابق نمائندہ ولی فقیہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے قائد انقلاب اسلامی کو ان کی بہن سیدہ فاطمہ حسینی کے انتقال پر تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے ۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے بھی مرحومہ کے اہل خانہ بالخصوص رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے مرحومہ کے لئے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے–