تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت خیبر پختونخواہ میں امدادی سرگرمیاں

پشاور ( جعفریہ پریس پاکستان) قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا نے اپنے ایک خصوصی وفد کے ذریعے ذوالفقار علی بھٹو پوسٹ گریجیویٹ پیرا میڈیکل انسٹیٹیوٹ میں قرار دیئے گئے قرنطینہ میں موجود زائرین کے لئے تحائف اور خوراک کا سامان بھیجا۔
وفد کی سربراہی جناب آخونزادہ مظفر علی نے کی۔ وفد میں ممبر سیاسی سیل جناب آخونزادہ اقتدار علی اور جناب نوازش علی حیدری بھی شامل تھے۔ اس موقع پر زائرین کو قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی اور صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا گیا۔