قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی عہدیداران کی نامزدگی کا اعلان کردیا ہے۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان کے ترجمان کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کے تین سالہ 2015-18ء کے تنظیمی دورانیہ کے لیے مرکزی عہدیداران کو نامزدکیا ہے۔ جس میں مرکزی سینئر نائب صدر سید وزارت حسین نقوی ایڈووکیٹ ،مرکزی نائب صدر علامہ سید محمد تقی نقوی،مرکزی نائب صدر علامہ محمد باقر نجفی، مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر،مرکزی نائب صدرعلامہ شیخ محمد صادق نجفی،مرکزی اعزازی نائب صدر علامہ سید ارشاد حسین نقوی،مرکزی اعزازی نائب صدر علامہ خورشید انور جوادی،مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی،مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل معظم علی بلوچ ایڈووکیٹ،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل آخونزادہ زاہد علی عسکر ،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید حسنین مہدی رضو ی ،مسؤل شعبہ تبلیغات پروفیسر خادم حسین لغاری شامل ہیں۔جبکہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات،سیکرٹری مالیات اور دیگرعہدیداروں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امید ہے کہ مرکزی عہدیداران اپنی صلاحیتوں کو بہتر انداز میں بروئے کار لا کر قومی و ملی خدمات احسن طور پر سرانجام دیں گے۔
- گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
- علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات