• علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
  • محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
  • علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
  • علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
  • علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
  • سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
  • علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
  • پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد

تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ فیصل آباد پہنچ گئے ۔ ہزاروں غیور مومنین کا تاریخی اور والہانہ استقبال ۔ فیصل آباد لبیک یا حسین (ع) کے نعروں سے گونج اٹھا

جعفریہ پریس – قائد ملت جعفری پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی ملک بھر میں مختلف علاقوں کے دورے کرتے ہوئے فیصل آباد پہنچ گئے ۔ جعفریہ پریس کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد کے غیور عوام کی کئی دنوں سے اپنے محبوب قائد کے استقبال کیلئے تیاریاں آج اس وقت اپنے عروج میں پہنچ چکی جب فیصل آباد میں قومی قیادت کی پہنچنے کی خبریں گردش کرنے لگیں ۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی گاڑی جب شہرکے قریب پہنچی تو ہزاروں غیور جوانوں نے اپنے محبوب قائد کو اپنے گہیرے میں لے لیا ۔ اس وقت علاقے کے فضا لبیک یا حسین (علیہ السلام) قائد کے فرمان پر جان بھی قربان ہے ، سید تیرا ایک اشارہ حاضر حاضر لہو ہمارا ۔ہم بیٹے کس کے ساجد ، ہم بازو کس کے ساجد کے فلگ شگاف نعروں سے گونج اٹھا ۔
جعفریہ پریس کی رپورٹ کے مطابق اس کے بعد غیور مومنین نے قائد ملت جعفریہ کو ایک عظیم الشان استقبالیہ کاروان کی صورت میں جلسہ گاہ تک پہنچایا جہاں پر قائد ملت جعفریہ نے مختصر گفتگو کی ۔اس کے بعد قائد ملت جعفریہ ،فیصل آباد پریس کلب پہنچیں جہاں پر میڈیا کے مختلف نمائندوں سے تفصیلا گفتگو کرتے ہوئے ملک بھر میں تازہ ترین صورتحال اور ملت تشیع کے موقف سے آگاہ کیا ۔
جعفریہ پریس کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد کے غیور جوانوں نے قومی قیادت کا والہانہ اور تاریخی استقبال کر کے ثابت کردیا کہ چاہے گلگت بلتستان کی مقدس سرزمین ہو یا سندھ جیسی ارض محبین ولایت ،یا پہر پنجاب کا قریہ قریہ کے ولایت مدار قوم ہویا خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں کے غیور عوام یا پہر بلوچستان کے مظلوم مومنین ہوں، پوری ملت جعفریہ اپنی قومی قیادت سے بے انتہا محبت رکھتی ہے اور تمام سازشوں کا مقابلہ کرتی ہوئی اپنی قومی قیادت کی آواز پر لبیک کہنے کیلئے ہمہ وقت ، تن من دھن سے تیار ہے ۔