تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان ، شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا اے آر وائی چیئرمین حاجی عبدالرزاق یعقوب کی وفات پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار

جعفریہ پریس – قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے اے آر وائی چیئرمین حاجی عبدالرزاق یعقوب کی وفات پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ، مرحوم کی صحافتی، سماجی اور فلاحی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔
اپنے تعزیتی پیغام میں قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ حاجی عبدالرزاق یعقوب جیسی شخصیات برسوں میں پیدا ہوتی ہیں ۔ جس طرح حاجی عبدالرزاق یعقوب نے سماجی و صحافتی و دیگر میدانوں میں ملک و قوم کی خدمت کی ہے وہ لائق تحسین ہے اور ان کی ان خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین وحدی نے بھی اپنے تعزیتی پیغام میں چیئرمین اے آر وائی کی وفات پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حاجی عبدالرزاق نے میڈیا کے ذریعے اسلام کے امن کے پیغام کو پوری دنیا میں پھیلانے میں جو خدمات انجام دیںاور جس امن و رواداری کا پیغام پہنچایا وہ ناقابل فراموش ہیں ۔ شیعہ علماءکونسل کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی اخونزادہ سمیت مرکزی کابینہ اور صوبائی کابینہ نے بھی اے آر وائی کے چیئرمین کی وفات پر دلی دکھ کا اظہار کیاہے ۔