قاٸد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے اپنے دست مبارک سے دفتر قاٸد ملت جعفریہ قم کے فعال رہنما مولانا لیاقت علی سیال کی عمامہ گذاری فرماتے ہوۓ ان کے سر پر عمامہ رکھا
راولپنڈی ستمبر 2021 دفتر قاٸد ملت جعفریہ قم کے اعلی سطحی وفد نے قاٸد ملت جعفریہ کی رہاٸش گاہ پر ان کے ساتھ اہم ملاقات کی اس موقع پر قاٸد ملت جعفریہ آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے دفتر قاٸد ملت جعفریہ قم کے مسٶل دفتری امور مولانا لیاقت علی سیال کی عمامہ گذاری فرماتے ہوٸے ان کے سر پر عمامہ رکھا اور بہت زیادہ دعاٶوں سے نوازتے ہوۓ نیک خواہشات کا اظہار فرماتے ہوٸے علم و عمل میں کامیابی کیلٸے دعا فرماٸی
واضح رہے کہ حوزہ علمیہ میں علمی مدارج کے طے کرنے کے بعد بزرگ شخصیات کے دست مبارک سے عمامہ گذاری کی تقریبات منعقد ہوتی ہیں
مولانا لیاقت علی سیال کو عالم اسلام کی عظیم شخصیت قاٸد ملت جعفریہ کے دست مبارک سے معمم ہونے کا شرف حاصل ہوا
اس موقع دفتر قاٸد ملت جعفریہ قم کے مدیر ڈاکٹر سید ظفر علی نقوی اور مولانا ملک کاظم رضا اعوان موجود تھے