راولپنڈی:
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی (دامت برکاتہ) سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی ملاقات کرم ایجنسی میں امن و امان کی صورتحال پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، سابق وفاقی وزیر ساجد حسین طوری اور دیگر سیاسی و سماجی فلاح بہبود کی تنظیموں کے سربراہان سے ہونے والی ملاقاتوں کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی
جس میں ضلع کرم میں امن و امان کی بحالی بالخصوص پارا چنار کے اور کرم ایجنسی میں راستوں کی بندش کے حوالے سے اشیائے ضروریات زندگی و طبی امداد باہم پہنچانے کے لیے اقدامات اور زخمیوں کی متاثرہ علاقوں سے جلد منتقلی کے سلسلے میں حکومتی و نجی کاوشیں شامل تھیں۔ قائد محترم نے ان اقدامات کو سراہا اور ضلع کرم میں جنگ بندی، زخمیوں کی فوری طبی امداد اور جنگ زدہ علاقوں کی عوام کے لیے بحالی کے اقدامات کو جلد شروع کرنے کی رہنمائی و ہدایات دیں۔ اس موقع پر قائد محترم نے ضلع کرم میں امن کی بحالی اورشہداء کی بلندی درجات کی دعا بھی فرمائی۔