تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان سے علامہ شبیر میثمی کی ملاقات

قائد ملت جعفریہ پاکستان سے علامہ شبیر میثمی کی ملاقات

اسلام آباد:

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے ملاقات کی اور 23 جولائی کے کامیاب سربراہی اجلاس کے متعلق مکمل بریفننگ دی، قائد محترم نے مرکزی سیکرٹری جنرل اور ان کے رفقائے کار کی کارکردگی کو سراہا اور زائرین کے مسائل، پنجاب ایف آئی آرز، پارا چنار اور جی بی کی صورتحال پر مرکزی سیکرٹری جنرل کو مزید اقدامات کے لیے رہنمائی فرمائی۔ ملاقات میں اربعین کے موقع پر مجالس و جلوس ہائے عزاء کو منظم اور بھرپور

طریقے سے برگزار کرنے کے لیے مسائل کے حل پر بھی گفتگو کی گئی۔

.