راولپنڈی
قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے مختلف جامعات کے پی ایچ ڈی ڈاکٹرز اور اساتذہ کے وفد نے ملاقات کی وفد میں ڈاکٹر کاظم کمیل جامعۃ الکوثر، ڈاکٹر سرکار حسین اسدی نجفی اسسٹنٹ پروفیسر شاہ عبداللطیف یونیورسٹی ، ریسرچ سکالر نعیم حسین چانگ سندھ یونیورسٹی جامشورو ، رشید علی اورکزئی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی،محمد تقی صابری سینئیر لیکچرر آغا خان یونیورسٹی کراچی ،غلام علی عاملی سکالر شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیر پور شریک تھے ۔ وفد نے مختلف تعلیمی امور جامعات کے مسائل طالب علموں کی تعلیم و تربیت پر مفصل گفتگو کی قائد محترم نے مختلف امور میں رہنمائی کی باہمی اتحاد و اتفاق پر تاکید کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا
۔
۔



