• گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
  • حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات

تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان شکارپورپہنچ گئے، وارث شہدا کی آمد پرشکارپورکی سوگوار فضا ایک بار پھرلبیک یا حسین کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی

جعفریہ پریس- قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی شکار پور پہنچ گئے، شکارپور میں شہید ہونے والے شہداء کے لواحقین سے تعزیتیں کیں اور شہداء کی قبور پہ فاتحہ خوانی کی جبکہ ایک شہید کی نماز جنازه بھی پڑٰھائی اورشہید کے جنازے پر خطاب کیا- جعفریہ پریس کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق آج صبح قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی سکھر ایئرپورٹ پہنچے جہاں علماء کرام ،تنظیمی کارکنان اور مومنین کی بڑٰی تعداد نے اپنے محبوب قائد کا استقبال کیا ،موصولہ رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان سکھر ایئرپورٹ سے ایک بڑے قافلے کے ہمراہ شکارپور پہنچے، ان کی آمد پرشکارپور کی سوگوار فضا ایک بار پھر لبیک یا حسین کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی، قائد ملت جعفریہ نے سانحہ شکارپور کے تازہ شہید کی نمازہ جنازہ پڑٰھائی اورشہید کے جنازے پر خطاب کیا، نمازہ جنازہ میں ہزاروں مومنین نے شرکت کی – قائد ملت جعفریہ پاکستان نے اپنے خطاب میں کہا کہ بے گناہ نمازیوں کو خون میں نہلایا گیا اس کا حساب دینا ہوگا، ریاست پاکستان پرمیں سوالیہ نشان لگاتا ہوں، ریاست پاکستان میں ایسے گروہ کیوں پیدا کئے گئے جو تسلسل کے ساتھ خون میں نہلا رہے ہیں، پاکستان کے اندر شیعوں کا تسلسل کے ساتھ خون بہایا جارہا ہے – قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ نے مجھے تعزیتی فون کیا اور کہا کہ ہم قاتلوں کو نہیں چھوڑیں گے، اب ۳ دن گزرگئے آج کوئی بات اب تک سامنے نہیں آئی، وزارت داخلہ کے ریکارڈ کے مطابق ۳۳ سکیورٹی ایجنسیز کام کررہی ہیں اس ملک میں، کس کام کی ہیں یہ ایجنسیاں ؟ ان کو یہ معلوم نہیں کہ کہاں واقعہ ہونا ہے، کون کروارہا ہے کہاں پلتے ہیں یہ لوگ ؟ ہم نے پاکستان میں سازشوں کا مقابلہ کرنا ہے اور اب اس سازش کا بھی آخری مرحلہ آچکا۔۔نیشنل ایکشن پلان کے بعد سانحہ شکار پور حکومت کے لیے ٹیسٹ کیس ہے- بعدازآں حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے شہداء کی قبور پر فاتحہ خوانی اور شکارپور میں شہید ہونے والے شہداء کے لواحقین سے تعزیتیں کیں، اس موقع پرقائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے شہداء کے یادگار یتیموں کی دستار بندی بھی کی-اسی طرح قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے شکارپورمیں جائے حادثہ کا دورہ اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکی-