اسلام آباد:قائد ملت جعفریہ اور ملی یکجہتی کونسل کے سینئر نائب صدر علامہ سید ساجد علی نقوی دام ظلہ کی رھائشگاہ پر ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے صدر صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر زبیردامت برکاتہ نے ایک وفد کے ھمراہ ان سے ملاقات کی،ملاقات میں شیعہ علما کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی بھی موجود تھے وفد میں جمعیت علمائ پاکستان کے مرکزی قائدین پیر سید صفدر حسین گیلانی اور ڈاکٹر انجم عقیل شامل تھے-
دونوں راھنماؤں کے درمیان مختلف دینی ملی سیاسی امور پر گفتگو ھوئی-



