تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی سے مختلف وفود نے ملاقات کی

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی سے مختلف وفود نے ملاقات کی

جعفریہ پریس پاکستان : قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے پاکستان کے مختلف علاقوں سے تشریف لائے وفود نے ملاقات کی تفصیل و تصاویر درج ذیل ہیں

راولپنڈی :

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور گلگت بلتستان سیاسی کمیٹی کے چیئرمین علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی اخونزادہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیلاب زدگان کے لیے جاری امدادی کاموں، گلگت بلتستان کے انتخابات، ملکی سیاسی و مذہبی صورتحال، سیاسی کمیٹی کا آئندہ اجلاس، زائرین کی مسائل اور تنظیمی امور پر قائد محترم کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ملاقات میں قائد محترم نے مختلف امور پر رہنمائی فرمائی اور مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور انکی ٹیم کی جانب سے سیلاب زردگان کے لیے مسلسل جاری امدادی سرگرمیوں سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے کی جانے والی بھرپور کاوشوں کو سراہا۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے پرنسپل جامعہ امام حسینؑ سرگودھا مولانا کاظم رضا قمی نے ملاقات کی اور مختلف مسائل و امور پر گفتگو کی قائد محترم نے گزارشات پر رہنمائی کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے جناب محسن رضا غدیری ( برطانیہ) اور جناب سیف علی شیخ ایڈوکیٹ نے ملاقات کی اور مختلف امور پر گفتگو ہوئی قائد محترم وفد کی گزارشات پر ان کی رہنمائی کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا