قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی کی اپیل پر شیعہ علماء کونسل کاملک بھر میں یوم القدس ریلیاں نکالنے کا اعلان
فلسطینی ریاست کے قیام اور قبلہ اول کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی،علامہ عارف واحدی وفاقیء دارلحکومت سمیت پنجاب ،سندھ،خیبر پختونخوا،بلوچستان ،آزاد کشمیراور گلگت بلتستا ن کے تمام بڑے چھوٹے شہروں میں القدس ریلیاں نکالی جائیں گی راولپنڈی /اسلام آباد( دفتر)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہاہے کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجدعلی نقوی کی اپیل پر وفاقی دارالحکومت ،پنجاب ،سندھ،خیبر پختونخوا،بلوچستان ،آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان سمیت ملک بھر کے تمام شہروں میں القدس ریلیاں و ، سیمینارز کا انعقاد کیاجائے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائد ملت جعفریہ علا مہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے کارکنوں کے اعزاز میں دی جانے والی افطاری سے قبل رضویہ ہال راولپنڈی میں اسلام آباد اور راولپنڈی شیعہ علماء کونسل کے ضلعی عہدیداران و کارکنان سے یوم القدس کے انتظامات کے سلسلہ میں بلائے جانے والے اجلاس میں کیا ۔اجلاس میں شیعہ علماء کونسل مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ ، شیعہ علماء کونسل راولپنڈی کے ڈویژنل صدر مولانا غلام قاسم جعفری ،ضلعی صدر شیعہ علماء کونسل راولپنڈی مولانا نصیر حسین موسوی ، ضلعی صدر شیعہ علماء کونسل اسلام آباد سید محمد علی ،جعفریہ اسٹودنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے عبداللہ رضا ،سید نزاکت حسین نقوی، سید جاوید علی شاہ ، سید محمود حسین نقوی، آصف مغل ،سید رضی شاہ ، اورضلع و تحصیل کے کابینہ کے عہدیدارن و کارکنان کثیر تعداد میں موجود تھے ۔ علامہ عارف حسین واحدی نے شیعہ علماء کونسل سلام آباد اور راولپنڈی کی کی جانب سے نکالے جانے والا مشرکہ القدس ریلی کے انتظامات پر ااطمنان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انشااللہ شیعہ علماء کونسل کی جانب سے مرکزی و تاریخی القدس ریلی ہر سال کی طرح امسال بھی23جون کے روز بعد از نماز جمعہ مرکزی مسجد اثناعشریہ جی سکس ٹو سے نکالی جائے گی جو اپنے مقررہ راستوں سے ہو تی ہوئی آبپارہ چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہو گی جہاں پر شیعہ علماء کونسل سمیت دیگر مسالک کے علماء کرام خطاب فرمائیں گے ۔اس موقع پر علامہ عارف حسین واحدی نے اپنے خطاب میں قبلہ اول پر اسرائیلی ناجائز قبضے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ اسرائیل نے ظلم کی انتہاء کردی،ہم فلسطینیوں کی آئینی ،جمہوری اور اخلاقی حمایت جا ری رکھیں گے ۔ ۔ علامہ عارف واحدی کا مزید کہنا تھا کہقائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر ہر سال کی طرح امسال بھی جمعۃ الوداع 23جون کو ملک بھر میں یوم القدس کے طور پر منایاجارہاہے اور فلسطینی ریاست کے قیام اور قبلہ اول کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔