تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان کا ایئر مارشل(ر) اصغر خان کے انتقال پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار

قائد ملت جعفریہ پاکستان کا ایئر مارشل(ر) اصغر خان کے انتقال پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار
ملک ایک نڈر سپاہی اور بیباک سیاست دان سے محروم ہوگیا،علامہ سید ساجد علی نقوی
راولپنڈی/ اسلام آباد۔5 جنوری 2018 ء( دفتر قائد ) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے پاک فضائیہ کے سابق سربراہ اور بااصول سیاست دان ایئر مارشل(ر) اصغر خان کے انتقال پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت و ہمدردی ظاہر کرتے ہوئے انکی مغفرت کی دعا کی ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم اصغر خان کو ایک نڈر سپاہی اور بیباک سیاست دان قرار دیتے ہوئے کہا کہ تحریک استقلال کے سربراہ کے طور پر ہمارے شانہ بشانہ بحالی جمہوریت کی تحریک ایم آر ڈی اور پی ڈی اے میں ان کا نمایاں کردار ہمیشہ یادرکھا جائے گا۔علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ 90 برس سے زائدزندگی میں جہاں انہوں نے پاک فضائیہ کے سربراہ کی حیثیت سے اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے دوران اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا‘ قومی ایئرلائن کے سربراہ کے طور پر بھی بہتری لانے کی کاوشیں کیں‘ وہیں ملکی سیاست میں اصول پسندی‘ راست گوئی اور جمہوری اقدار کوفروغ دینے کے لئے جدوجہد کی ۔مزیدبرآں سپریم کورٹ آف پاکستان میں اصغر خان کیس کے حوالے سے ایک معروف مقدمہ بھی ان کی یاددلاتا رہے گا۔