تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان کا دورئے کوہاٹ اور ہنگو ۔حکومت پالیسی سے عوام کو تحفظ نہ ملا تو قومی سلامتی پالیسی خود تشکیل دینگے

جعفریہ پریس – قائد ملتِ جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ حکومت کی پیش کردہ قومی سلامتی دفاعی پالیسی کے قابل عمل جزیات کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے اور اگر اس پالیسی میں بھی حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام رہی تو ہمیں حق حاصل ہے کہ اپنے تحفظ کے ہم خود قومی دفاعی پالیسی تشکیل دیں گے اور ملک میں امن وامان کا ابتر صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے نئے قوانین کے بجائے مروجہ ملکی قوانین پر عملدرآمد کی ضرورت ہے تاکہ دہشت گردوں اور بد امنی کے شکار عوام کو فوری انساف مہیا کرکے عوام کے اعتماد کو بحال کیا جاسکے ۔
ان خیالات کا اظہا رقائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے خیبر پختونخواہ کے دو روزہ دورے کوہاٹ اور ہنگو میں چہلم کے سلسلہ میں منعقدہ مختلف پروگراموں اور نماز جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ محسوس ہوتا ہے کہ قومی سلامتی پالیسی میں دہشت گردی کا شکار سٹیک ہولڈر کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہونی چاہیے اس ضمن میں عوام کے بجائے دہشت گردوں کے خلاف حکومت کو سخت گیر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ سزائے موت کے قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے قاتلوں کو فوری سزائے موت دی جائے جس کی ہر مذہب اور سماجی قانون میں تا کید کی گئی ہے ۔تا ہم اس کے بر عکس اس ملک میں حکمرانوں کی روش الٹی گنگا بہنے کے مصداق ہے ،انہوں نے شہداء ہنگو اور کو ہاٹ سمیت ملک بھر میں دہشتگردی کے خلاف آہنی حکومتی اقدامات کی اپیل کرتے ہوئے ملک کی عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا ۔قبل ازیں قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے ابراہیم زئی میں تغمہ شجاعت پانے والے شہید طالب علم اعتزاز حسن اور معروف عالم دین علامہ حسین الاصغر مرحوم کے مرقد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ،انہوں نے معروف مذہبی سیاسی شخصیت پیر زاہد علی شاہ سے ملاقات کی اور ملکی ،سیاسی و مذہبی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔بعد ازاں وہ مٹھہ خان اور مرئی گئے جہاں انہوں نے شہداء ہنگو اور کے چہلم سے خطاب کیا جبکہ کوہاٹ میں معروف سیاستدان اور سابق صوبائی وزیر سید قلب حسن کی جانب سے دئے گئے عشائیے سے خطاب کے بعد اگلے روز شہدائے کو ہاٹ اور نماز جمعہ کے اجتمارع سے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پرشیعہ علماء کونسل خیبر پختونخواہ کے صوبائی صدر علامہ محمد رمضان تو قیر ، کوہاٹ ڈسٹرکٹ کے صد۵ر علامہ حمید امامی اور سیاسیے و سماجی رہنما ابن علی بنگش اور مہتاب حسین سمیت دیگ علماء کرام و زعمابھی موجود تھے ۔